چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ سے کبھی دستبردار نہیں ہو گا، چینی وزیر دفاع

اتوار 4 جون 2023 15:50

سنگاپورسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2023ء) سنگاپور میں 20 ویں شنگریلا ڈائیلاگ میں شرکت کے دوران چینی ریاستی کونسلر اور وزیر قومی دفاع لی شانگ فو نے چین کا نیا سیکیورٹی انیشی ٹیو کے عنوان سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق لی شانگ فو نے کہا ہم پرامن ترقی کے راستے پر عمل پیرا رہیں گے لیکن ہم اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ ملک کے بنیادی مفادات کو قربان کرنا تو دور کی بات ہے۔ چین میں ایک گیت مقبول عام ہے، جس کے بول یہ ہیں: جب دوست آتے ہیں، تو مہمان نوازی ہوتی ہے، اور جب بھیڑیے آتے ہیں، تو ایک شاٹ گن ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :