روس، انٹرنیشنل اکنامک فورم اجلاس، مغربی ممالک کے صحافیوں پر کوریج کیلئے پابندی

سینٹ پیٹرزبرگ میں انٹرنیشنل اکنامک فورم کا 26 واں اجلاس 14 سے 17 جون تک منعقد ہو رہا ہے،رپورٹ

اتوار 4 جون 2023 15:50

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2023ء) روس نے انٹرنیشنل اکنامک فورم اجلاس میں مغربی ممالک کے صحافیوں کو کوریج کا اجازت نامہ دینے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں انٹرنیشنل اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس سے قبل کریملن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی صحافیوں کو اکنامک فورم اجلاس کوریج کی منظوری نہیں ملے گی۔کریملن کا کہناتھا کہ غیر دوست ممالک کے صحافیوں کو اکنامک فورم اجلاس کوریج کی اجازت نہیں دیں گے۔ اجلاس کی کوریج کے لیے برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کی اجازت بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔سینٹ پیٹرزبرگ میں انٹرنیشنل اکنامک فورم کا 26 واں اجلاس 14 سے 17 جون تک منعقد ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :