Live Updates

جناح ہائوس ہائوس پر حملے میں ملوث نوجوان کے ہوشربا انکشافات

زمان پارک میں منصوبہ بنایا گیا ،یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہائوس لاہور پہنچا

اتوار 4 جون 2023 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2023ء) جناح ہائوس ہائوس لاہور پر حملہ کرنے والے نوجوان نے ہوشربا انکشافات کر دیئے۔جناح ہائوس ہائوس لاہور میں توڑ پھوڑ میں ملوث ایک اور مجرم کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

شر پسند رئیس احمد نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں منصوبہ بنایا گیا جس کے مطابق یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہائوس لاہور پہنچا۔رئیس احمد نے بتایا کہ جناح ہائوس پر توڑ پھوڑ کی، گملے توڑے اور پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ مل کر آگ لگائی۔فوج کے خلاف تقریریں سن کر میری ذہن سازی شروع ہوگئی تھی اور اسی وجہ سے میں نے یہ کام کیا۔شرپسند رئیس احمد کا تعلق سوات کے ضلع شانگلہ سے ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات