Live Updates

پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے زیادہ بھارتی اقدامات جارحیت کا باعث بنے. عاصم افتخار

پاکستان نے شروع دن سے غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا، بھارت نے تحقیقات کروائی نہ عالمی برادری کی بات سنی. اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب کی گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 9 مئی 2025 14:42

پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے زیادہ بھارتی اقدامات جارحیت کا باعث بنے. ..
نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے زیادہ بھارتی اقدامات جارحیت کا باعث بنے،بھارت نے واقعے کے فوری بعد پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانا شروع کیا.

(جاری ہے)

ترک نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو میں عاصم افتخار نے کہاہم پہلے بھی یہ سب دیکھ چکے ہیں، بھارت کا یہ پرانا وطیرہ ہے، پاکستان نے شروع دن سے غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا،بھارت نے نہ تحقیقات کروائی نہ عالمی برادری کی بات سنی 6اور7مئی کی رات بھارت حملہ کیا تو پاکستان جواب دینے پر مجبور ہوا،23 اپریل کو ہی بھارت نے جو اقدامات اٹھائے وہ جارحانہ نوعیت کے تھے.

انہوں نے کہااقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مشترکہ موقف تھا کہ کشیدگی کم کی جائے،سلامتی کونسل کے ارکان نے بھی غیرجانبدار تحقیقات کی حمایت کی،پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے اورہم امن کے حامی ہیں،لیکن ہم یہ تسلیم نہیں کرسکتے کہ ایک ملک خود سے تمام فیصلے کرنا شروع کرے.
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات