
ایرانی اور اطالوی وزرائے خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے پاکستانی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ، پاکستانی سفیر کی بیلجیئم کے بادشاہ سے ملاقات، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیرقانونی، بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے.قازقستان میں پاکستانی سفیر
میاں محمد ندیم
جمعہ 9 مئی 2025
14:46

(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسحاق ڈار سے رابطہ کر کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی ترقی اور جنوبی ایشیائی ریجن میں تازہ سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی عباس عراقچی نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے فریقین کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک صورتحال کو مزید کشیدہ ہونے سے روکیں. ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز بھارت کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے بھارتی صدر، قومی سلامتی کے مشیر اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں اور ایران کے لیے اس خطے میں امن و استحکام کی اہمیت کو اجاگر کیا. دوسری جانب اسحاق ڈار نے اٹلی کے وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون انتونیو تاجانی سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی اس دوران اسحاق ڈار نے اپنے اطالوی ہم منصب کو بھارت کی جانب سے پاکستانی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزیوں سے تفصیل سے آگاہ کیا اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات سے بریف کیا. انتونیو تاجانی نے پاکستان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت کی فوری ضرورت پر زور دیا دونوں وزرائے خارجہ نے مستقبل میں قریبی رابطے قائم رکھنے پر بھی اتفاق کیا. دوسری جانب برسلز میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے شاہی محل میں بیلجیئم کے بادشاہ فلپ سے ملاقات کی ملاقات میں سفیر نے بادشاہ کو خطے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور انہیں صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کا پیغام پہنچایا ملاقات کے دوران پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا. پاکستانی سفیر نے بادشاہ فلپ کو اسناد سفارت پیش کیں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ادھر قازقستان میں پاکستانی سفیر نعمان بھٹی نے میڈیابریفنگ کے دوران سندھ طاس معاہدے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیرقانونی ہے اور اس سے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہوتی ہے.
مزید اہم خبریں
-
غزہ: بچے خوراک اور پانی کی تلاش میں ہلاک ہو رہے ہیں، ٹام فلیچر
-
مصنوعی ذہانت میں ’چور دروازہ‘ بند کرنے کے لیے یو این متحرک
-
جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ذہنی صحت مرکز بحث
-
فلسطینی عوام جنگجو نہیں جمہوری ریاست چاہتے ہیں، صدر محمود عباس
-
یمن میں ملیشیاؤں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی اتحاد کے قیام کی اپیل
-
یوتھ ایکشن: نوجوان ابھی سے قائدانہ کردار میں مصروف، اینالینا بیئربوک
-
آذربائیجان نے جنگ جیتی اور امن بھی حاصل کیا، صدر الہام علیئو
-
ہیٹی میں سیاسی جمود جرائم پیشہ گروہوں کے لے فائدہ مند، صدر فرینک لارںٹ
-
لیبیا میں عوام کی شمولیت کے بغیر ہر سیاسی حل ناکام، محمد المنفی
-
گردشی قرضے کا مسئلہ حل ہوگیا، اب اگلا مرحلہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری ہے
-
27 ستمبر کا تاریخی جلسہ ملک میں رائج ہائبرڈ نظام کے خاتمے کی بنیاد ثابت ہوگا
-
وفاقی حکومت آئی ایم ایف سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر بات کرکے شرائط میں نظرثانی کرائے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.