Live Updates

ہوسکتا ہے شاہ محمود پارٹی چھوڑ دیں، سا بق پی ٹی آئی رہنما محمود مولوی

نو مئی کے واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ٹی آئی میں واپس نہیں جائیں گے، تمام سیاسی جماعتوں سے اچھے تعلقات ہیں،پیپلزپارٹی اورایم کیوایم میں شمولیت کی پیشکش ہے،منحرف پی ٹی آئی رہنما

اتوار 4 جون 2023 17:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما محمود اے مولوی نے کہا ہے کہ ممکن ہے خان صاحب شاہ محمودقریشی کوپارٹی سونپ دیںاورہوسکتاہے کہ شاہ محمودقریشی پارٹی چھوڑدیں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے محمود اے مولوی نے کہا کہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات اچھی رہی،نتائج جلدآئیں گے،ممکن ہے خان صاحب شاہ محمودقریشی کوپارٹی سونپ دیں اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ شاہ محمودقریشی پارٹی چھوڑدیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین اوردیگرلوگوں سے میری مشاورت جاری ہے، جبکہ پرویزخٹک کے ساتھ میری کوئی مشاورت نہیں ہوئی،پرویزخٹک کے ساتھ30سی40ایم پی ایزہونامعمولی بات ہے،پرویزخٹک نے پارٹی عہدہ چھوڑا،وہ سیاسی طورپرمضبوط آدمی ہیں۔منحرف پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ9مئی کے بعدچیزیں بدل گئی ہیں، نو مئی کے واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ٹی آئی میں واپس نہیں جائیں گے،عدالتی فیصلوں کا اخترام کرنا چاہیے ۔محمود اے مولوی نے کہا کہ سیاست کے علاوہ ملک کی خدمت کے اوربھی طریقے ہیں،تمام سیاسی جماعتوں سے اچھے تعلقات ہیں،پیپلزپارٹی اورایم کیوایم میں شمولیت کی پیشکش ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات