حکومت لوئر وزیرستان میں حالیہ بارشوں وژالہ باری کے نقصانات کے ازالے کےلئےخصوصی پیکیج کا اعلان کرے، علی وزیر

پیر 5 جون 2023 18:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2023ء) ایم این اے کے رکن قومی اسمبلی علی وزیر نے کہاہے کہ حکومت لوئر وزیرستان وانا میں حالیہ بارشوں وشدید ژالہ باری کے باعث ہونے والے نقصانات کے ازالے کےلئے خصوصی پیکیج کااعلان کرے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ لوئروزیرستان وانا میں ژالہ باری کی وجہ کھڑی فصلیں اور باغات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واناکے لوگوں کا %80ذریعہ معاش فروٹ کے باغات اور سبزیاں اگانے سے منسلک ہے،ژالہ باری کی وجہ سے باغات اور سبزیاں مکمل طور تباہ ہوگئے ہیں ، لوگ مشکل کی اس گھڑی میں مدد کےمنتظرہیں ۔

متعلقہ عنوان :