عالمی سکواش کپ 13 جون سے شروع ہوگا

پیر 5 جون 2023 18:17

عالمی سکواش کپ 13 جون سے شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2023ء) ورلڈ سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی سکواش کپ 13 جون سے بھارت میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں8 ملکوں کے 32 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ہر ملک کے2 مرد اور 2 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان آٹھ ممالک میں آسٹریلیا ، کولمبیا ، مصر، ہانگ گانگ(چین)، بھارت ،جاپان، ملائشیا اور جنوبی افریقہ شامل ہے۔ ٹورنامنٹ 27 جون تک جاری رہےگا۔