الیکشن کمیشن کا آئندہ عام انتخابات کیلئے آر اوز بیوروکریسی سے لینے کا فیصلہ

پیر 5 جون 2023 21:45

الیکشن کمیشن کا آئندہ عام انتخابات کیلئے آر اوز  بیوروکریسی سے لینے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2023ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رواں سال اکتوبر میں انتخابات کے انعقاد کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے اس حوالے سے آر اوز کو بیوروکریسی سے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کیلئے بیوروکریسی کے تعاون کیلئے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں۔

چند روز میں ریٹرننگ آفیسرز (آراوز) کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے الگ الگ ریٹرننگ آفیسرز (آراوز) تعینات کئے جائیں گے، ای سی پی نے آر اوز کیلئے ممکنہ افسران کی اسکروٹنی کا عمل شروع کردیا ،الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز سے حتمی تجاویز طلب کرلی گئیں، قانون کے مطابق عام انتخابات کیلئے شیڈول سی2ماہ پہلے ریٹرننگ افسران کی تقرری لازمی ہے۔الیکشن کمیشن وفاقی وصوبائی حکومت کیافسران میں سے بھی آراوز، ڈی آر اوز،اے آر اوز لگائے گا، الیکشن کمیشن اکتوبر 2023 میں عام انتخابات کی مناسبت سے تیاریاں کررہا ہے۔