کینسر سے مقابلہ کرنے والا 9 سالہ بچہ اویس شہزاد حوصلے کی مثال بن گیا

پیر 5 جون 2023 22:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2023ء) 5 سال سے کینسر سے مقابلہ کرنے والا اویس شہزاد ہمت اور حوصلے کی مثال بن گیا۔تکلیف دہ طبی علاج برداشت کرنے کے باوجود اویس ڈانس اور ویڈیوز بنا کر خوشی محسوس کرتا ہے۔

(جاری ہے)

9 سالہ اویس کے مطابق کیموتھراپی کے باعث جسم کا ہر حصہ تکلیف میں رہا لیکن وہ اس بیماری کے ساتھ جینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔اویس شہزاد ’بی آل ٹائپ بلڈ کینسر‘ میں مبتلا ہے جس کی صحتیابی کی شرح 2 سے 5 فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :