دیامر فاریسٹ ورکنگ پلان کی منظوری دیدی گئی،نوٹیفیکیشن جاری

منگل 6 جون 2023 18:59

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2023ء) وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی کاوشوں سے دیامر فاریسٹ ورکنگ پلان کی منظوری دیدی گئی۔صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد سکریٹری جنگلات نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔فاریسٹ ورکنگ پلان پر عملدرآمد کو آسان بنانے کے لئے وزیر اعلیٰ کے ہدایت کی روشنی میں ورکنگ پلان پر عملدرآمد کے لئے ورکنگ پلان دفتر بمعہ عملہ چلاس منتقل کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا تھا دیامر میں جنگلات کے تحفظ کے لٸے ورکنگ پلان اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

فاریسٹ ورکنگ پلان دیامر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔فارسٹ ورکنگ پلان پر عملدرآمد سے مستقبل پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے مزید کہاہے کہ فاریسٹ ورکنگ پلان پر من و عن عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ کا جدید نظام وضع کیا جا رہا ہے اور جنگلات کے فروغ اور تحفظ کیلئے ایریل سوونگ اور ری جنریشن پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے جنگلات ہمارا قومی سرمایہ ہے اور جنگلات کی بقا اور فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور اس سلسلے میں کمیونٹی کا تعاون ناگزیر ہے۔\378

متعلقہ عنوان :