Live Updates

بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیاہے،علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی نے پی اے سی کی چیئرمین کی ذمہ داری عمر ایوب کو اٴْٹھانے کو کہا‘بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کی گفتگو

پیر 12 مئی 2025 14:36

بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیاہے،علیمہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت ملنے کی وجہ سامنے آگئی۔علیمہ خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا، عمران خان نے جنید اکبر سے کہا کہ خیبر پختونخوا سے تحریک کا آغاز کریں۔

اٴْنہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا خیال ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ اور تحریک کیلئے کوشش میں وقت تقسیم ہوگا۔علیمہ خان نے مزید بتایا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو اپنے پیغام میں کہا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑ دیں اور خیبر پختونخوا سے تحریک پر پوری توجہ دیں۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پی اے سی کی چیئرمین کی ذمہ داری عمر ایوب کو اٴْٹھانے کو کہا۔

علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو اپنی تمام تر توجہ تحریک اور احتجاج پر دینے کی ہدایت کی ہے۔اٴْنہوں نے مزید بتایا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام سلمان اکرم راجہ اور پارٹی قیادت کو پہنچا دیا ہے۔علیمہ خان نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو پارٹی کے فیصلے اور تحریک کا مکمل اختیار دیا ہے اور اس تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی، دیگر پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کی آزادی اور دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات