خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کا اجلاس (پرسوں) طلب کرلیاگیا

منگل 6 جون 2023 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2023ء) خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کا اجلاس (پرسوں)8جون کو طلب کرلیا گیا ہے ۔ اجلاس کی صدارت نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان کریں گے۔ اجلاس میں میں بارہ نکاتی ایجنڈہ شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کا اجلاس 8جون کو ہوگا ۔ اجلاس میں 8 انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ قیدیوں کی منتقلی پر بحث اے ٹی سی جج کی تقرری کی منظوری دی جائے گی جبکہ اجلاس میں محکمہ صحت ملازمین کی مستقلی کی منظوری بھی دی جائے گی ۔ کابینہ صحت سہولیات اور فلڈ ریلیف کیلئے فنڈز جاری کرنے کے حوالے سے بھی بحث ہوگی۔۔