بنگلہ دیش،حزب اختلاف کی جماعتوں کا”اکھنڈ بھارت“کے نقشے پر احتجاج

بدھ 7 جون 2023 12:13

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2023ء) پاکستان اور نیپال کے بعد بنگلہ دیش نے بھی بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں ”اکھنڈ بھارت“کے نقشے پر احتجاج کیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بنگلہ دیش کی سیاسی جماعتوں نے نقشے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیااور مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں بنی ”اکھنڈ بھارت“کی گریفٹی“کو ہٹایا جائے۔

(جاری ہے)

تاہم حکمران جماعت عوامی لیگ نے تاحال اس معاملے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے اور اس کے رہنما نقشے کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کر رہے ہیں۔اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں نصب اس گریفٹی کے ذریعے کیا پیغام دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حزب اختلاف کی بنگلہ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری مرزا فخرالاسلام عالمگیرنے کہا کہ بنگلہ دیش کو کسی دوسرے ملک کے غیر منقسم نقشے میں دکھانا ہماری آزادی اور خودمختاری کیلئے خطرہ ہے ۔ یاد رہے کہ قبل ازیں پاکستان اور نیپال ”اکھنڈ بھارت‘ کے نقشے پر احتجاج کر چکے ہیں۔