اٹک ، دو مختلف حادثات میں ایک مزدور جاں بحق چار خواتین سمیت پانچ مسافر زخمی

بدھ 7 جون 2023 18:22

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2023ء) اٹک میں دو مختلف حادثات میں ایک مزدور جاں بحق چار خواتین سمیت پانچ مسافر زخمی ہو گئے ، پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل حضرو کے گائوں خگوانی میں بورنگ کام کے دوران 25 سالہ نوجوان نور رحمٰن ساکن ویسہ سر پر پائپ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی،دوسرے واقعہ میں حضرو گوندل روڈ پر سامنے سے آنے والی گاڑی کو راستہ دینے پر رکشہ بڑے نالے میں گر گیا، عینی شاہدین کے مطابق رکشہ میں سوار چار خواتین اور ڈرائیور گندے نالے میں گر کر شدید زخمی ہو گئے، مقامی افراد اور ریسکیو نے چار خواتین اور رکشہ ڈرائیور کو نالے سے نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو شفٹ کیا ۔

\378