ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جہلم میں ٹریفک آگاہی سیمینارکا انعقاد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 9 جون 2023 12:29

ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جہلم میں ٹریفک آگاہی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون 2023ء) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات کی روشنی میں اور  ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ   کی خصوصی ہدایت پر اور ڈی ایس پی ٹریفک زبیر اختر کی زیر نگرانی انچارج ایجوکیشن یونٹ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جہلم میں  ٹریفک آگاہی سیمینارکا انعقاد کیا جس میں روڈ سیفٹی اور ہیلمٹ کے استعمال, ون وے کی خلاف ورزی,سائیڈ ویو مرر کے استعمال کو یقینی بنانے کی ھدایات کیں علاؤہ ازیں ٹریفک رولز بارے آگاہی لیکچر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جناب ڈی آئی جی صاحب ٹریفک کی ہدایات پر لوگوں میں ٹریفک رولز اویرنیس لیکچر دیاجس میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جہلم کی  انتظامیہ نے پولیس آفیسران کے ویژن کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا، ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی ہدایات کی گئی اور خصوصی طور پر لرنر پرمٹ کے حوالے سے بریف کیا گیا اس دوران طلباء میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :