Live Updates

سرحد چیمبر کی کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ گروپ کی دو خالی نشستوں فواد اسحاق اور ثناء اللہ ایگزیکٹو ممبران منتخب

بدھ 14 جون 2023 21:20

ح پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2023ء) سرحد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ گروپ کی دو خالی نشستوں پر Co-opt کے فواد اسحاق اور ثناء اللہ کو ایگزیکٹو ممبران منتخب کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سرحد چیمبر کے قائمقام صدر اعجاز خان آفریدی کی زیر صدارت چیمبرہائوس میں منعقد کیاگیا جس میںایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اور بزنس مین فورم کے سینئر رہنما غضنفر بلور ،ْ سابق صدور فواد اسحاق ،ْ ملک نیاز احمد ،ْ فیض محمد فیضی ،ْ شیر باز بلور ،ْ سابق سینئر نائب صدر ضیاء الحق سرحدی ،ْ انجینئر سعد خان زاہد ،ْ نعیم بٹ ،ْ سابق نائب صدر حاجی عبدالجلیل جان ،ْ حارث مفتی ،ْ عابد اللہ یوسفزئی ،ْ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین عمران خان مہمند ،ْ جاوید اختر ،ْ حاجی غلام حسین ،ْ فرہاد اسفندیار ،ْ نعیم قاسمی ،ْکاشف امین ،ْ حمزہ ابراہیم بٹ ،ْ لال بادشاہ ،ْ منورخورشید ،ْ عبدالحکیم شنواری ،ْ منہاج الدین ،ْ انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن پشاور کے صدر ملک عمران اسحاق اور سہیل جاوید ،ْ فیض رسول ،ْ صدر گل ،ْ ثناء اللہ ،ْ غلام بلال جاوید ،ْ اشتیاق محمد ،ْ فضل واحد اور سیکرٹری جنرل سجاد عزیز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سرحد چیمبر کی ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس میں کارپوریٹ اورایسوسی ایٹ کی ایک ایک خالی ہونیوالی نشستوں پر کوآپشن کے ذریعے انتخاب کیاگیا جس کے مطابق ایسوسی ایٹ گروپ سے فواد اسحاق اور کارپوریٹ گروپ سے ثناء اللہ کا انتخاب کیاگیا۔اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اور بزنس مین فورم کے سینئر رہنما غضنفر بلور ،ْقائمقام صدر اعجاز خان آفریدی ،ْ سابق صدور ،ْ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اور دیگر نے فواد اسحاق اور ثناء اللہ کومبارکباد دی اور امید ظاہر یک کہ دونوں ممبران کاروباری طبقہ کے مسائل حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر سابق فواد اسحاق اور ثناء اللہ نے بھی خطاب کیا اور بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی غضنفر بلور ،ْ سابق صدور ،ْ کورکمیٹی کے ممبران اور ایگزیکٹوممبران کا شکریہ ادا کیا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات