22 جون کو سال کا طویل ترین دن مختصرترین رات ہو گی

منگل 20 جون 2023 18:18

22 جون کو سال کا طویل ترین دن مختصرترین رات ہو گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2023ء)کل 22جون کو سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہو گی۔ماہرین فلکیات کے مطابق اس روز دن کا دورانیہ تقریباً 14گھنٹے جبکہ رات10گھنٹوں کی ہو گی۔

(جاری ہے)

یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہو نا شروع ہو جاتا ہے۔ 22ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے جبکہ اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔22دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔