امجد صابری کی شہادت سے دنیائے قوالی اور خصوصا پاکستان کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

جمعرات 22 جون 2023 23:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2023ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ممتاز صوفی قوال امجد صابری شہید کو ان کی ساتویں برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ امجد صابری کی شہادت دنیائے قوالی اور خصوصا پاکستان کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امجدصابری نے اپنے فن کے ذریعے صوفیائے کرام کی تعلیمات کوفروغ دیا بلکہ اسلام کے امن وآشتی کے پیغام کوپھیلاکر ملک کی بھی خدمت کی اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔

(جاری ہے)

امجد صابری کے اس دنیا سے چلے جانے سے پاکستان صرف ایک نامور قوال سے نہیں بلکہ ایک بہت نفیس طبیعت انسان سے بھی محروم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امجد صابری شہید کے پورے خاندان کی اس ملک کیلئے خدمات ہمارے سامنے ہیں اور امجد صابری کی جدائی کے اس غم میں مجھ سمیت ایم کیو ایم پاکستان کا ایک ایک کارکن برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے امجد صابری شہید کے اہل خانہ دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالی شہید کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور شہید کے درجات بلند فرمائے۔