ایمل ولی خان کی پشاور میں منموہن سنگھ کے قتل کی شدید مذمت

اتوار 25 جون 2023 15:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2023ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پشاور میں منموہن سنگھ کا قتل انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام، پولیس، سیاستدانوں، فوج سمیت خیبر پختونخوا کے ہر فرد نے قربانیاں دی ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔