مجھے کسی شخص کا ڈر نہیں صرف فیملی کا ڈر ہوتا ہے ، صندل خٹک نے ہی میری ذاتی چیزیں باہر نکالی تھیں، حریم شاہ

اتوار 25 جون 2023 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2023ء) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ مجھے کسی شخص کا ڈر نہیں صرف فیملی کا ڈر ہوتا ہے ، صندل خٹک نے ہی میری ذاتی چیزیں باہر نکالی تھیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز یہاں لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ملک کے اندر ہوں یا باہر میڈیا میں ڈسکس ہو رہی ہوتی ہوں، مجھے معاشرے یا کسی شخص کا ڈر نہیں بلکہ صرف فیملی کا ڈر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنی سابق سہیلی صندل خٹک کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ صندل خٹک جیل میں رہ کر آئی ہے اور اس نے پریس کانفرنس کرکے گھٹیا کام کیا ہے۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ صندل خٹک ضمانت پر باہر آ کر شوخیاں مار رہی ہے، میری ذاتی چیزیں اسی نے باہر نکالی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ویڈیو بنانے کے لیے کوئی قربانی نہیں دینی پڑتی۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ شیخ رشید کے ساتھ ان کی اچھی دوستی ہے جبکہ فیاض الحسن چوہان انہیں اچھا نہیں لگتا۔ قربانی کے حوالے سے حریم شاہ نے کہا کہ اس عید پر وہ بکرے کی قربانی دیں گی۔