سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی کا پی ٹی آئی چیئر مین کیخلاف ہرجانہ کیس

پی ٹی آئی چیئر مین نے فوزیہ بی بی کیخلاف الزام واپس لے لیا پی ٹی آئی چیئر مین کو خود سیینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا علم نہیں ۔پی ٹی آئی چیئر مین نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پر صرف پریس کانفرنس کی تھی ،قاضی انور

پیر 10 جولائی 2023 18:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2023ء) سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی کا پی ٹی آئی چیئر مین کیخلاف ہرجانہ کیس،پی ٹی آئی چیئر مین نے فوزیہ بی بی کیخلاف الزام واپس لے لیا ۔پی ٹی آئی چیئر مین کے وکیل قاضی انورنے بیان ریکارڈ کرادیا ۔بیان میں انہوں نے کہا پی ٹی آئی چیئر مین کو خود سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا علم نہیں۔

عدالت نے فریقین کے مشترکہ بیان پر کیس نمٹا دیا۔سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی کا پی ٹی آئی چیئر مین کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج آفتاب اقبال نے سماعت کی ۔ پی ٹی آئی چیئر مین کی جانب سے قاضی انور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ پی ٹی آئی چیئر مین نے فوزیہ بی بی کیخلاف الزام واپس لے لیا ۔پی ٹی آئی چیئر مین کے وکیل قاضی انورنے بیان ریکارڈ کرادیا۔

(جاری ہے)

بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی چیئر مین کو خود سیینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا علم نہیں ۔پی ٹی آئی چیئر مین نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پر صرف پریس کانفرنس کی تھی ۔رپورٹ اس وقت کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور نعیم الحق نے تیار کی ،نعیم الحق وفات اور پرویز خٹک پارٹی چھوڑ چکا ہے ۔پی ٹی آئی چیئرمین کے پاس کوئی شواہد نہیں ۔ فوزیہ بی بی پی ٹی آئی کی قابل احترام ممبر ہے ۔عدالت نے فریقین کے مشترکہ بیان پر کیس نمٹا دیا ۔سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی نے پی ٹی آئی چیئر مین پر ہرجانہ کیس کیا تھا ۔فوزیہ بی بی پر سینیٹ الیکشن 2018 میں ووٹ بیچنے کا الزام لگایا گیا تھا۔