صاف ستھری اور دیانت دارانہ صحافت ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ،سید ذاہد حسین شاہ

ملک و قوم کی ترقی کیلئے ہر شہری کو سچائی کی بنیاد پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، سنیئر صحافی ،بانی پریس کلب کاہنہ

ہفتہ 15 جولائی 2023 20:44

کاہنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2023ء) صاف ستھری اور دیانت دارانہ صحافت ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے جبکہ زرد صحافت ملک و قوم کی بنیادوں کوکھلا کھو کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی وبانی پریس کلب کاہنہ سید ذاہد حسین شاہ نے اتفاق پریس کلب پاکستان کی حلف برداری کی تقریب میں صحافیوں کی ایک کثیر تعدادسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں ایگزیکٹو باڈی کے عہدیدران چیف ایگزیکٹو ملک عدنان طفیل، پیٹرن چیف محمد افضل، سرپرست ملک ایوب ،وائس چیرمین ملک شہزاد ،سنیئر وائس چیرمین پپو کھوکھر، جنرل سیکرٹری محمد ریاض بھٹی اور جنرل باڈی کے ممبران صدر سید ساجد حسین بخاری ، ملک طیب ،ایم اشرف ملک ،چوہدری محسن حسن ،ملک شہباز، زین بٹ، روبینہ عمران، شعمون فیصل، سدرہ اور دیگر سیاسی اور سماجی تنظیموں نے بھر پور شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مرکزی پریس کے صدر سید زاہد حسین شاہ اور ان کی ٹیم،ڈاکٹر عدنان، ملک ظہیر، رانا خلیل ضمیر ، عبدالستار نے شرکت کی،سہیل ارشد ، سجاد شاکر، عابد ،شبیر کھوکھر ،کلیم اللہ راجپوت، اعظم راجپوت ،ر صحافی فاروق جان ندیم قاسم بٹ حاجی آصف سرفراز بیگ ،ملک ستار ،آصف شہزاد،منشاء بھٹی سید شوکت علی شاہ، پنجاب پولیس محمد الطاف ٹریفک پولیس عمران زونل آفیسر ایل ڈبلیو ایم سی ایڈوکیٹ مرید حسین بھٹہ محمد عثمان بھٹہ دیگر سیاسی اور سماجی تنظیموں کی بھرپور شرکت کی۔

سید ذاہد حسین شاہ نے کہاکہ ملک و قوم کی ترقی کیلئے ہر شہری کو سچائی کی بنیاد پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،موجودہ دور میں صاف ستھری اور دیانت دارانہ صحافت کرنے والے ہمارے قابل احترام بھائی ہیں ،ان کی نشاندہی پر مسائل حل کرنا ہمارا مشن ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے جوکہ قابل ستائش ہے صحافی معاشرے کی آنکھ ہے ۔