Live Updates

واروکشائرکاؤنٹی، میرحمزہ آل راونڈرحسن علی کے متبادل ہونگے

انگلینڈ میں ایک بارپھر کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لئے پر جوش ہوں ، گفتگو

منگل 18 جولائی 2023 14:37

واروکشائرکاؤنٹی، میرحمزہ آل راونڈرحسن علی کے متبادل ہونگے
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2023ء) پاکستان کے لئے 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے تیز بولر میر حمزہ انگلش کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے انگلینڈ پہنچ گئے، جہاں وہ پہلا میچ برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ پر لنکا شائر کے خلاف کھیلیں گے۔ 95 فرسٹ کلاس میچوں میں 22.40 کی اوسط سے 379 وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر نے کہاہے کہ وہ انگلینڈ میں ایک بار پھر کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لئے خاصے پر جوش ہیں۔

(جاری ہے)

ابتداء میں میر حمزہ سے واروکشائر کاؤنٹی نے 3 میچوں کیلئے معاہدہ کیا تھا تاہم تاخیر سے ویزا ملنے کے باعث اب انہیں 2 میچ کھیلنے کو ملیں گے۔ میر حمزہ دوسرا میچ مڈل سیکس کے خلاف کھیلیں گے۔ یہ بائیں ہاتھ کے تیز بولر کا دوسرا انگلش سیزن ہے۔ اس سے قبل 2019ء میں سسیکس کے لئے انہوں نے 7 میچوں میں 24 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔ واروکشائر کاؤنٹی نے پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے لئے کھیلنے والے میر حمزہ کے علاوہ ٹیسٹ آل راونڈر حسن علی کے ساتھ بھی مختصر معاہدہ کیا ہے۔ حسن علی ان دنوں پاکستان ٹیم کے ساتھ سری لنکا کے دورے پر ہیں، میر حمزہ خواہش رکھتے ہیں کہ واروکشائر کے لئیدونوں میچوں کے دوران بھرپور اور شاندار بولنگ کریں۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات