کامیڈی ڈرامے فیری ٹیل کی مقبولیت کے بعد اس کا ایک اورسیزن کا پروموجاری کردیا گیا

بدھ 19 جولائی 2023 12:45

کامیڈی ڈرامے فیری ٹیل کی مقبولیت کے بعد اس کا ایک اورسیزن کا پروموجاری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2023ء) رمضان میں پیش کیے جانے والے کامیڈی ڈرامے فیری ٹیل کی مقبولیت کے بعد اس کا ایک اورسیزن کا پروموجاری کردیا گیا۔ ڈرامے میں امید (سحر خان) اور فرجاد (حمزہ سہیل) نے مرکزی کردار ادا کیا۔فیری ٹیل کے سیزن 2 کی جھلکیاں جاری کردی گئی۔ اس کامیڈی پلے کے سیزن 1 کو رمضان میں پیش کیا گیا۔ جبکہ اسی ڈرامے کی بہت سی کلپس بھی وائرل ہوئے جس میں ڈرامے کی لیڈ ایکٹر(سحر خان) چائے کی دیوانی دکھائی جاتیں ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی کہانی امید نامی لڑکی کی ہے جس کو حقیقی دنیا کے برعکس جادوئی دنیا پر یقین رکھتی ہے اور بہت سے خواب دیکھتی ہے۔ اس ڈرامے کی ہدایات دیں علی حسن نے۔ جنہوں نے فیری ٹیل سے پہلے پریستان اور پیاری مونا کی ہدایات دیں ۔ ڈرامے کو پروڈیوس کیا ہے مومنہ درید نے جبکہ اس کو لکھا ہے سائرہ مجید نے۔اس ڈرامے میں سحر خان اور حمزہ سہیل کے علاوہ علی سفینا ، ثمن انصاری ، اینا خان ، سلیم شیخ ، عدنان رضا میر اور سلمیٰ حسن سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دیکھائے۔ یہ ڈرامہ جلد نشر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :