
ہانیہ عامرکو مبینہ طورپراے آئی سے تبدیل کرنے کی اطلاعات نے شائقین کو چونکا دیا
بدھ 25 جون 2025 22:00

(جاری ہے)
بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر کام کرنے کی پابندی کے بعد رواں برس متعدد فلموں کو روک دیا گیا، جن میں سب سے پہلے فواد خان کی فلم عبیر گلال کو شیلف کر دیا گیا۔
توقع کی جا رہی تھی کہ سردار جی 3 کا انجام بھی یہی ہو گا، لیکن 22 جون کو جب فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تو ان تمام قیاس آرائیوں کو جھٹلا دیا گیا۔ ٹریلر میں نہ صرف ہانیہ عامر کے سینز شامل تھے، بلکہ وہ مرکزی کرداروں میں نمایاں نظر آئیں۔دلجیت دوسانجھ نے دبا کے باوجود فلم کو اوورسیز میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن بھارت میں ان کی حمایت کرنے والے ساتھی فنکاروں نے مکمل خاموشی اختیار کر لی۔ نہ کسی نے ٹریلر شیئر کیا، نہ کوئی تبصرہ سامنے آیا۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دلجیت اس وقت انڈسٹری میں تنہا کھڑے ہیں۔دلجیت کی اس جرت پر بھارتی سوشل میڈیا دو حصوں میں بٹ چکا ہے۔ ایک طرف میکا سنگھ اور بی پراک جیسے نامور فنکار تنقید کر رہے ہیں، تو دوسری جانب فلم اور دلجیت کے بائیکاٹ کی مہم بھی زور پکڑ رہی ہے۔سب سے دلچسپ موڑ وہ ہے جہاں بھارتی میڈیا نے دعوی کیا کہ ہانیہ کے سینز کسی بھارتی اداکارہ سے دوبارہ شوٹ کرائے جائیں گے۔ جب ٹریلر میں ہانیہ کی موجودگی نے اس دعوے کو غلط ثابت کیا، تو اب نئی چہ مگوئیاں جنم لے رہی ہیں: کیا ہانیہ کو AI کے ذریعے فلم میں برقرار رکھا جائے گا یعنی ان کے چہرے پر کسی اور کا چہرہ لگا دیا جائے گا تاکہ فلم بھارت میں ریلیز کی جا سکے۔یہ قیاس آرائیاں اپنی جگہ، لیکن فلم کے پروڈیوسرز اور دلجیت دوسانجھ کی جانب سے ابھی تک کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ ایسے میں سچ کیا ہے اور افواہ کیا، یہ جاننے کے لیے شاید مداحوں کو فلم کی ریلیز تک انتظار کرنا پڑے گا۔یاد رہے کہ سردار جی 3 کو 27 جون کو اوورسیز شائقین کے لیے ریلیز کیا جا رہا ہے، اور ہانیہ عامر کے پاکستانی فینز اس لمحے کے لیے خاصے پرجوش ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جسمانی ریمانڈ کیخلاف اپیل کردی
-
بھارت،آشنا سے شادی کیلئے گھر سے بھاگنے والی لڑکی نے اجنبی سے شادی کرلی
-
ڈکی بھائی کے بعد این سی سی آئی اے نے چار یوٹیوبرز ،سوشل میڈیا انفلوئنسز کو بھی طلب کرلیا
-
یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15ستمبر تک توسیع
-
فردوس جمال نے ماضی کے مشہور فلمی اداکارشاہد کو ایکٹرماننے سے انکارکردیا
-
کئی بارمطالبہ کیا گیا کہ والد سے اعلان لاتعلقی کروں، اذان سمیع خان
-
اگرشادی میں دیر ہورہی ہے تو یہ دیر اللہ کی طرف سے ہے، مایا علی
-
دبئی کی شہزادی طلاق کے ایک سال بعد ہی گلوکارکے عشق میں مبتلا ، منگنی کرلی
-
اب تک سچا پیار ہوا ہی نہیں، سلمان خان کے اعتراف پر مداحوں میں ہلچل
-
شہروز کے ساتھ بیٹی نوریح کی پرورش پر اپنی انا کو قربان کرنا پڑا،سائرہ یوسف
-
ویشال، سائی دھنشیکا کی منگی، تقریب کی پہلی تصاویر سامنے آگئیں
-
گانے میں سکول طالبہ کا بولڈ ڈانس، سونم کپور کی خاموش حمایت کے بعد تنازع مزید شدت اختیار کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.