اداکارہ ثنا نواز کا شوبز میں واپسی کا اعلان

بدھ 25 جون 2025 21:58

اداکارہ ثنا نواز کا شوبز میں واپسی کا اعلان
ِلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء) معروف اداکارہ ثنا نواز کی جانب سے اپنی زندگی کے ذاتی مسائل سے لڑنے کے بعد شوبز انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثنا جنہیں لوگ ثنا فخر کے نام سے جانتے ہیں، نے 2000 کی دہائی میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور جلد ہی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنا لی، بعد ازاں انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا اور خوب شہرت سمیٹی۔

(جاری ہے)

حالیہ دنوں میں ثنا کی ذاتی زندگی میں شدید مشکلات پیش آئیں اور انہوں نے شوہر فخر سے طلاق لے لی، ثنا اور فخر کے 2 بیٹے بھی ہیں، طلاق کے بعد ثنا نواز برطانیہ منتقل ہو گئیں ہیں جہاں وہ کچھ پاکستانی منصوبوں پر بھی کام کریں گی۔ایک حالیہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثنا نواز نے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے کام کر رہی ہیں لیکن ذاتی مصروفیات کے باعث کچھ عرصہ پروجیکٹس سے دور تھیں تاہم اب وہ دوبارہ اسکرپٹس پڑھ رہی ہیں اور جلد ٹی وی پر واپسی کریں گی۔ثنا نواز نے ایک بھارتی مداح سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ فنکار سرحدوں کے پابند نہیں ہوتے۔ ان کے مطابق فنکاروں کا اصل مقام لوگوں کے دل ہوتے ہیں اور ان کا کام ہر جگہ سراہا جا سکتا ہے۔