
چینی صدر کی سابق امریکی سیکریٹری آف اسٹیت ہنری کسنجر سے ملاقات
۳چین اور امریکا ایک بار پھر ایسے موڑ پر ہیں جہاں دونوں فریقین کو ایک بار پھر انتخاب کرنا ہوگا،ر شی جن پنگ امریکہ چین کے حوالے سے کوئی بھی اقدام یا فیصلہ جلد بازی میں لینے سے باز رہے، ہنری کسنجرکا مشورہ
جمعرات 20 جولائی 2023 20:00
(جاری ہے)
صدر شی جن پنگ نے ہنری کسنجر سے ملاقات کے دوران کہا کہ چینی عوام دوستی کی قدر کرتے ہیں، اور ہم اپنے پرانے دوست اور چین امریکا تعلقات کو فروغ دینے اور چینی اور امریکی عوام کے درمیان دوستی کو بڑھانے کے حوالے سے آپ کے تاریخی کردار کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ناصرف دونوں ممالک کو فائدہ ہوا بلکہ اس نے دنیا کو بھی بدل کر رکھ دیا۔چینی رہنما نے کہا کہ دنیا اس وقت ایسی تبدیلیوں کا سامنا کر رہی ہے جو ایک صدی میں نہیں دیکھی گئیں اور بین الاقوامی نظام بہت زیادہ تبدیلیوں کے عمل سے گزر رہا ہے۔چینی صدر نے کہا کہ چین اور امریکا ایک بار پھر ایسے موڑ پر ہیں جہاں دونوں فریقین کو ایک بار پھر انتخاب کرنا ہوگا۔ہنری کسنجر نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات دنیا میں امن اور ہمارے معاشروں کی ترقی کے لیے مرکزی کردار ادا کریں گے۔ہنری کسنجر 1971 میں کمیونسٹ چین کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے مشن پر خفیہ طور پر بیجنگ گئے تھے۔ان کے اس خفیہ دورے نے سابق امریکی صدر رچرڈ نکسن کے چین کے تاریخی دورے کی راہ ہموار کی تھی جہاں اس وقت کے امریکی صدر ویتنام جنگ کے خاتمے کے لیے چین کے تعاون کے خواہاں تھے۔اس جواب میں امریکا نے چین کی مدد کی اور چین کو مینوفیکچرنگ پاور ہاؤس اور دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بننے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔عہدہ چھوڑنے کے بعد سے امن کا نوبیل انعام جیتنے والے ہنری کسنجر نے چین کے بارے میں کاروباری مشورے دے کر بے پناہ دولت کمائی اور ساتھ ساتھ امریکا کو خبردار بھی کرتے رہے ہیں وہ چین کے حوالے سے کوئی بھی اقدام یا فیصلہ جلد بازی میں لینے سے باز رہے۔انہوں یہ دورہ ایک ایسے موقع پر کیا ہے جب امریکا کے موسمیاتی ایلچی جان کیری بھی چین کے دورے پر ہیں جبکہ اس سے قبل وزیر خزانہ جینٹ ییلن اور سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے بھی حال ہی میں چین کے دورے کیے تھے۔۔مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.