معروف ادیب قدرت اللہ شہاب کی37 ویں برسی 24 جولائی کو منائی جائیگی

جمعہ 21 جولائی 2023 11:40

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2023ء) پاکستان کے معروف ادیب قدرت اللہ شہاب کی 37ویں برسی 24 جولائی کو منائی جائے گی،اس سلسلے میں ادبی حلقوں میں منعقدہ تقریبات میں قدرت اللہ شہاب کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نامور ادیب و بیوروکریٹ قدرت اللہ شہاب 1917 کوکشمیر میں پیدا ہوئے،انہوں نے 1941 میںانڈین سول سروس میں شمولیت اختیار کی،قیام پاکستان کے بعد انتہائی اہم عہدوں پر فائز رہے،قدرت اللہ شہاب گورنر جنرل پاکستان غلام محمد،اسکندر مرزا اور جنرل ایوب خان کے سیکر ٹری رہے،وہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو سے بھی منسلک رہے۔

پاکستان رائٹر گلڈ کی تشکیل ان کا ایک اہم کارنامہ ہے وہ ایک عمدہ نثر نگار اورادیب تھے،انہیں اپنی سوانح حیات شہاب نامہ سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی،ان کی دیگر تصانیف میں سرخ فیتہ، یاخدا،ماں جی قابل ذکر ہیں وہ 24جولائی 1986 کو انتقال کرگئے تھے۔