ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل حل کیلئے افسران کو احکامات جاری

ہفتہ 22 جولائی 2023 16:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2023ء) ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کاانعقادکیا،ایس ایس پی آپریشنزنے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم نے کہاکہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے، تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :