سینیٹ نے نیشنل یونیورسٹی آف سکیورٹی سائنسز اسلام آباد بل 2023 کی منظوری دیدی

پیر 24 جولائی 2023 18:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2023ء) سینیٹ نے نیشنل یونیورسٹی آف سکیورٹی سائنسز اسلام آباد بل 2023 کی منظوری دیدی۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر رانا محمود الحسن نے تحریک پیش کی کہ نیشنل یونیورسٹی آف سکیورٹی سائنسز اسلام آباد بل 2023 پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے بل شق وار منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا جسے منظور کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :