2 نا معلوم موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر10 لاکھ روپے چھین کر فرار

پیر 7 اگست 2023 16:49

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2023ء) گاڑی خریدنے کےلئے ڈیرہ اسماعیل خان آنےوالے دو افراد سے 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر 10لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ،صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع کرک کے رہائشی محمد اجمل خٹک ولد منور خان نے 392ppcکے تحت تھانہ صدر میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اور میرے بیٹے کا دوست رحم دیاز ولد شیر عباس سکنہ تخت نصرتی گاڑی خریدنے کےلئے ڈیرہ اسماعیل خان آئے ہوئے تھے ہم نماز پڑھنے کےلئے مسجد کی طرح جا رہے تھے کہ شیخ یوسف اڈا پر گلی عدنان میں پیچھے سے دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے اور مجھ پر پستول تان کر مجھ سے 10لاکھ روپے چھین کر لے گئے ۔\378