نگران سیٹ اپ ، چوہدری شجاعت نے وزراء کیلئے 5 نام دیدیئے

جمعرات 10 اگست 2023 17:24

نگران سیٹ اپ ، چوہدری شجاعت نے وزراء کیلئے 5 نام دیدیئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2023ء) وزیراعظم شہباز شریف نے نگران سیٹ اپ کیلئے اتحادیوں سے نام طلب کر لئے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاہے کہ سربراہ (ق) لیگ شجاعت حسین کا خط وزیراعظم شہباز شریف کوموصول ہوگیا جس میں انہوں نے نگران وزرا ء کیلئے 5نام دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت کے تجویز کردہ ناموں میں ڈاکٹر امجد، عائشہ گلالئی، انصر فاروق ، غلام مصطفی ملک اور ڈاکٹر عرفان شامل ہیں۔چوہدری شجاعت نے وزیراعظم کو (ق) لیگ کی کور کمیٹی کی سفارشات سے آگاہ کیا ہے۔