مسلم لیگ ق کی جانب سے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو باضابطہ خط موصول ہوگیا

خط میں چوہدری شجاعت نے کور کمیٹی کے فیصلے اور نگران وزرا کیلئی5 نام بھجوائے

جمعرات 10 اگست 2023 21:49

مسلم لیگ ق کی جانب سے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو باضابطہ خط موصول ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2023ء) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو خط لکھ دیا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کو خط میں چوہدری شجاعت نے کور کمیٹی کے فیصلے اور نگران وزرا کیلئی5 نام بھجوا دیئے، نگران سیٹ اپ کیلئے غلام مصطفیٰ ملک، ڈاکٹر امجد، عائشہ گلالئی، چوہدری انصر فاروق اور ڈاکٹر عرفان کے نام تجویز کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو ق لیگ کی کور کمیٹی کی سفارشات بارے آگاہ کیا۔