گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام ملک فیروز خان نون کے ساتھ منسوب کرنے پر حکومت پاکستان کے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شگر گزار ہیں ، سابق رکن قومی اسمبلی ملک عدنان حیات نون کی پریس کانفرنس
جمعہ 11 اگست 2023 20:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک فیروز خان نون نے اپنے مختصر عہد اقتدار میں پاکستان کے لئے تاریخ ساز خدمات سرانجام دیں، انہوں نے نہ صرف سلطنت عمان سے گوادر خریدا بلکہ قیام پاکستان سے پہلے قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ ان کی خط و کتابت بھی رہی ،انہوں نے بڑی بہادری سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑا اور کشمیریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ،مقبوضہ کشمیر کی جو صورتحال چار سال قبل پوزیشن تبدیل کرکے بھارت نے پیدا کی ،یہ 50، 60 ءکی دہائی میں بھی ایسے ہی کرنا چاہتا تھا مگر ملک فیروزخان نون نے اس وقت بھارت کا یہ خواب چکنا چور کر دیا ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے اب جو کچھ چار سال پہلے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے کیا ہے وہ اس زمانے میں بھی یہی کرنا چاہ رہا تھا جس کا راستہ ملک فیروز خان نے روکا۔ انہوں نےمزید کہا کہ ملک فیروز خان نون کے کارناموں میں ایک بڑا کارنامہ نون نہرو پیکٹ بھی ہے جو تاریخ کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ کا نام ملک فیروز خان نون کے نام سے منسوب کرنابلا شبہ ان کی خدمات کا اعتراف اپنے محسن کے حق کی ادائیگی کی طرف خوبصورت قدم ہےجس سےملک بھر کے پاکستانیوں اور تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کرنے والے لوگوں اور ان کی نسلوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک فیروز خان نون اور بیگم وقار النساءنون نے اپنے عہد اقتدار میں نہ صرف سیاست بلکہ دیگر مختلف شعبوں میں بھی بھرپور کردار ادا کیا ،چاہے وہ رفاعی شعبے ہوں یاتعلیم کا شعبہ ہو ، بھلے دیگر معاملات ہوں انہوں نے اپنا ہر طرح اپنابھرپور کردار ادا کیا جو پاکستان کی سنہری تاریخ کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہ ہماری خواہش ہے کہ ان کے جلائے ہوئے دیپ فروزاں رہیں اور ہم انہیں بجھنے نہ دیں اور الحمد لله وه سلسلہ جاری و ساری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم نون فیملی کی لیگیسی کوآگے لے کر بڑھیں اور ان کے نقش قدم پر اچھے طریقے سے چلیں ۔انہوں نے کہا کہ نون فیملی کی خدمات کا اعتراف کرنے پر سابق حکومت اور ریاست پاکستان کےشکر گزار ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.