گٹکاماوااور ایرانی ڈیزل سپلائی میں ملوث 2مبینہ ملزمان گرفتار1200لیٹر ایرانی ڈیزل ،چھالیہ ،تیار گٹکا ماوابرآمد

منگل 22 اگست 2023 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2023ء) ابراہیم حیدری اورملیر کینٹ پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکاماوااور ایرانی ڈیزل سپلائی میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 300کلو کتھہ، 190کلو چھالیہ ،38کلو تیار گٹکا ماوا،1200لیٹر ایرانی ڈیزل اور ٹرک برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس ایس پی ملیر کراچی کے منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد عبداللہ اورراشد شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :