پنجکوٹ تشدد واقعہ میں ملوث چیئرمین اکبر نظامی اور ماسٹر مصری کو گرفتار کر لیاگیا

پیر 28 اگست 2023 15:45

پنجکوٹ تشدد واقعہ میں ملوث چیئرمین اکبر نظامی اور ماسٹر مصری کو گرفتار ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2023ء) انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کے احکامات، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کی ہدایات پر تھانہ پولیس پنجگراں کی شاندار کارکردگی، پنجکوٹ تشدد واقعہ میں ملوث چیئرمین اکبر نظامی اور ماسٹر مصری بھی گرفتار کر لیے گئے،قبل ازیں دیگر کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے، ایس ایچ او مشتاق میر تھانہ پنجگراں اور ان کی پوری ٹیم نے انتہا?ی جانفشانی فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہو? علاقے کے چند بااثرافراد کی جانب سے اپنی خود ساختہ عدالت قا?م کرتے ہو? قانوں سے کھلواڑ کرنے والے بااثر افراد کو گرفتار کیا،سیاسی عوامی،سماجی حلقوں نے تھانہ پنجکوٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوکہا ہے کہ یہ اہلکار تعریفی اسناد کے مستحق ہیں جنہوں نے ملزمان کو دور دراز علاقوں سے پیدل دشوار گزار راستوں پر دن رات بھوکے پیاسے رہتے ہو? گرفتار کیا اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا۔

(جاری ہے)

پنجکوٹ واقعہ کی ایف آئی آر ایس ایچ او تھانہ میر مشتاق کی مدعیت میں درج کر لی گ?ی تھی، ایس ایچ او نے اپنی ہی کی گئی ایف آئی آر میں نامزد مرکزی ملزم چئیرمین اکبر نظامی، بشیردوکاندار ، حاجی رشید، ماسٹر مصری، شکور کیانی کو گرفتار کر لیا ہے مگر عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ پولیس ٹاپ کے پانچ مرکزی ملزمان میں سے کسی ایک کو بھی گرفتار نہیں کر سکی اس طرح اصل مجرمان کو ابھی بھی گرفتار نہیں کیا جا سکا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان کو بعد از فرار خطرناک مشکل ترین علاقوں سے جا کر گرفتار کرتے ہوے پابند سلاسل کر دیا ہے۔