حیدرآباد میں پولیس کی کارروائی ، مین پوری و انڈین گٹکا سپلائی کرنے والے گروہ کے کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا

پیر 28 اگست 2023 22:44

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2023ء) حیدرآباد میں پولیس کی کارروائی میں مین پوری وانڈین گٹکا سپلائی کرنے والے گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں مین پوری بنانے کا خام مال برآمد کرلیا ہے ، ایس پی ہیڈ کوارٹرشاہنواز میمن کی سربراہی میں پولیس نے ایک کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دوملزمان زاہد جمالی اور زاہدہ اوڈھ راجپوت کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس نے سپر ہائی وے کے قریب ایک کرولا کار نمبرASV-380پکڑی جس میں تلاشی کے دوران مین پوری بنانے کے 32چھوٹی بوری برآمد ہوئیں ملزمان کراچی میں یہ سامان سپلائی کرنا چاہتے تھے جسے پولیس نے ناکام بنادیا دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ 242/2023,u/s353,279,337G,ppcاور 243/2023زیر دفعہ 8thگٹکاو مین پوری ایکٹ 2019 درج کرلیا ہے ،ایک دوسری کارروائی میں اے ایس پی علینہ راجپر کی سربراہی میں جی او آر پولیس نے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے پولیس نے ایگریکلچرکمپلیکس کے کاروائی میں ملزمان محمد اکرم بھنڈ ،محراب بھٹی ، نعیم بھنڈ اور فدا حسین جمالی کو گرفتار کیا ہے ان سے 2سو عدد تیار مین پوری اور6سو عدد انڈین گٹکے برآمد کئے ہیں ان کے خلاف جی او آر تھانہ میں مقدمہ55/2023زیر دفعہ 8th P.O.P.M.S.S& G.M Act2019درج کرلیا ہے ـ

متعلقہ عنوان :