ریشم 8 برس بعد بڑے پردے پر لوٹنے کے لئے تیار، فلم گنجھل میں جلوہ گر ہونگی

منگل 29 اگست 2023 20:37

ریشم 8 برس بعد بڑے پردے پر لوٹنے کے لئے تیار، فلم گنجھل میں جلوہ گر ہونگی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2023ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور سینئر اداکارہ ریشم نے 8 برس بعد فلم گنجھل سے بڑے پردے پر لوٹنے کے لئے تیار ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بٴْک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سینئر اداکارہ نے بتایا کہ وہ شعیب سلطان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’گنجھل‘ میں احمد علی اکبر کے ہمراہ دکھائی دیں گی۔

مذکورہ فلم ’گنجھل‘ کی کہانی حقیقی پر مبنی ہے، جو چائلڈ ایکٹوسٹ عرفان مسیح کے قتل کی تحقیقات کرنے والے 90 کی دہائی کے صحافی شہباز بھٹی کے گرد گھومتی ہے۔ اس فلم میں ریشم کے ساتھ احمد علی بٹ اور آمنا الیاس سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔انہوں نے اپنی فیس بٴْک پوسٹ میں لکھا کہ طویل عرصے بعد ایک فلم کر رہی ہوں۔۔۔ایکسائٹمنٹ بھی ہے اور خوف بھی۔

(جاری ہے)

۔۔لوگ کہہ رہے ہیں کہ فلم کے بڑے پردے پر آپ کی واپسی ہے اور میں کہتی ہوں کہ میں کبھی سینما سے جدا نہیں ہوئی تھی۔ کچھ عرصے پہلے مولا جٹ میں گیسٹ اپیرئنس دی تھی۔ لوگوں کی محبت کہ اس کا بھی نوٹس لیا ۔ انہوں نے لکھا کہ یہ فلم ان کے لئے بہت خاص ہے کیونکہ وہ ہمیشہ سے ہی ایسی فلم میں کام کرنے کی خواہش مند تھی لیکن بدقسمتی سے انہیں ایسا موقع نہیں ملا سکا۔اداکارہ نے فلم کو دل کے قریب قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ برسوں بعد جب انہیں ’گنجل‘ کی کہانی سنائی گئی تو انہوں نے فوری طور پر کام کی رضامندی ظاہر کی، مذکورہ فلم انہیں ضرور کرنی تھی کیونکہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم ان موضوعات پر بات کریں جن پر بات کرنا ضروری ہے۔