میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی کی چیئرمین نگری بالا سردار ولی الرحمن سے ملاقات

جمعہ 1 ستمبر 2023 11:52

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2023ء) میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی نے چیئرمین نگری بالا ون سردار ولی الرحمن کی دعوت پر ان کے دفتر کا دورہ کیا۔ چیئرمین سردار گلفام، وسیم دلدار عباسی اور دیگر اہل علاقہ بھی اس موقع پر سردار ولی الرحمن کے دفتر میں موجود تھے۔ اس موقع پر اہلیان علاقہ نے انہیں علاقہ کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

میئر سردار شجاع نبی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل سے ہم بخوبی آگاہ ہیں مگر دو سال کا عرصہ گذر جانے کے باوجود ابھی تک ہمیں فنڈز فراہم نہیں کئے گئے ہیں، انشاءاﷲ جیسے ہی فنڈز کی فراہمی شروع ہوئی تمام یونین کونسلوں میں ترقیاتی کام شروع کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پسماندہ علاقوں کے مسائل سے آگاہ ہیں تاہم فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے ان علاقوں میں کام شروع نہیں ہو سکا، فنڈز جاری ہوتے ہوئے پہلے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر توجہ دی جائے گی، ہم انشاءاﷲ بہت جلد یہ تمام مسائل حل کر دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :