
تمباکو کے پھیلائو کو کم کرنے کے لئے موثر اقدامات کرنا ہوں گے،ماہرین
پیر 4 ستمبر 2023 17:30
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ مشاورت اور مدد کسی شخص کےلئے تمباکو کا استعمال چھوڑنے کے امکانات کو دوگنا کرسکتی ہے اور صحت کے اشاریے کو بہتر بنانے اور تمباکو کے پھیلائو کو کم کرنے کےلئے ریاستوں کو یہ فراہم کرنا چاہئے۔
پھیپھڑوں کے امراض کے سینئر ٹیکنیکل ایڈوائزر خرم ہاشمی نے کہا کہ تمباکو کے زیادہ استعمال سے صحت کی دیکھ بھال کے نظام پر دبائو پڑتا ہے اور پائیدار اثرات کے حصول کےلئے علاقائی تعاون سے فائدہ اٹھانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس ضمن میں اپنے اقدامات کو مضبوط بنانا چاہئے۔ایس ڈی پی آئی کے مشیر وسیم جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان میں تمباکو کے استعمال کی وجہ سے صحت کی دیکھ بھال پر 615 ارب روپے سالانہ خرچ ہوتے ہیں ہے جو ایک بڑا چیلنج ہے، سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں انسداد تمباکو نوشی کی خدمات کی عدم موجودگی تمباکو کے بڑھتے ہوئے رحجان کی ایک اہم وجہ ہے جو اس ضمن میں کی جانی والی کوششوں کو ناکام بنا دیتی ہے ،دوسری طرف میڈیا پرگلیمرائزیشن جیسے عوامل کی وجہ سے تمباکو نوشی کرنے والوں کو تمباکو چھوڑنے کی ترغیب دینا زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔کنگ حسین کینسر سینٹر (کے ایچ سی سی) اردن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نور عبیدات نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں خواتین میں بھی تمباکو نوشی زیادہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمباکو نوشی کے پھیلائو اور اس کے خاتمے کو کم کرنے کے لئے اس سلسلے میں حقیقی پیشرفت کرنے کے لئے سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔ انسداد تمباکو نوشی کے بھارتی ماہر پروفیسر ڈاکٹر ارونا ڈی ایس نے اس بات پر زور دیا کہ نکوٹین ریپلیسمنٹ تھراپی (این آر ٹی) تک رسائی، صحت کی دیکھ بھال کے مراکز میں تمباکو نوشی ترک کرنے کی مدد تمباکو نوشی کے خاتمے کی کوششوں کو تیزی سے تقویت دے سکتی ہے۔ صدر ایس آئی پی ای آر بھارت ڈاکٹر راکیش گپتا نے بتایا کہ تمباکو کمپنیاں تمباکو پر قابو پانے کی سخت پالیسیوں کو اپنا رہی ہیں اور فروخت میں کمی آ رہی ہے۔ انہوں نےکہا کہ نکوٹین نہ ہونے کے گمراہ کن دعوے تمباکو نوشی کے خاتمے کی کوششوں کو سبوتاژ کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بچوں سمیت نئے صارفین کو بھی راغب کیا جاتا ہے،یہی وجہ ہے کہ بھارت میں 18 سے زیادہ ریاستوں نے ای سگریٹ پر پابندی عائد کردی ہے۔پبلک ہیلتھ پونے کی پروفیسر اور سربراہ ڈاکٹر شہانہ ہیج شیٹھیا نے تمباکو کے استعمال کو روکنے کے لئے قوانین اور قواعد و ضوابط کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں سیلاب سے اموات 100 سے تجاوز کر گئیں
-
پنجاب میں سیلاب سے 101 اموات، 4 ہزار700 دیہات اور 45 لاکھ 70 ہزار افراد متاثر
-
سیلاب کے دوران مریم نواز ایک ماں اور بہن کی طرح اپنے فرائض ادا کررہی ہیں‘ عظمیٰ بخاری
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں بڑی پیشرفت ‘فرد جرم کی تاریخ مقرر
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کا فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ ،طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشست کی
-
لاہور میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک
-
پاک چین کمپنیوں نے ملکر پاکستان میں 2 اور 3 پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری شروع کرد ی
-
اربن فلڈنگ پر قابو پانے کے لیے نیا لائحہ عمل اور پالیسی بنانے کا فیصلہ
-
ہری پور،شادی شدہ خاتون سے مبینہ طور پر 5 افراد کی اجتماعی زیادتی
-
عجیب بات ہے جن لاپتا افراد کو حکومت دہشتگرد کہتی رہی اب انکو پیسے دے رہی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
-
آئی ایم ایف مذاکرات، ایف بی آر کو 2ہفتوں میں 1100ارب اکٹھے کرنے کا چیلنج درپیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.