القدیر بوائز ہائیر سیکنڈری و کالج جلالپورپیروالا میں یوم دفاع کی تقریب

بدھ 6 ستمبر 2023 16:30

جلالپورپیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2023ء) القدیر بوائز ہائر سیکنڈری و کالج میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں القدیر کالج و سکول کے اساتذہ کرام اور طلبہ نے شرکت کی اس موقع پرنسپل سرفراز احمد گجر نے کہا 1965ء کی جنگ میں افواج پاکستان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا افواج پاکستان نے ہمارے کل کے لئے اپنا آج قربان کر دیا انہوں نے طلبہ سے کہا ہمیں اصل معنوں میں اقبال کے شاہین بننے کی ضرورت ہے وہ تب ہی ممکن ہو گا جب آپ اپنی تعلیم پر توجہ دیں گے اس موقع پر القدیر کالج کے کووارڈینیٹر چیف پیٹی آفیسر ریٹائرڈ مختار احمد بھٹی نے کہا طلبہ میں شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی تاریخ سے متعلق علم سے آگاہ ہو سکیں جنگ ستمبر میں پاکستان آرمی نیوی اور فضائیہ نے ہندوستان کو وہ سبق دیا جو ہمیشہ یاد رکھے گا میجر عزیز بھٹی شہید کا کارنامہ ہو یا پھر فضائیہ کے اسکوارڈن لیڈر ایم ایم عالم نے یکے بعد دیگرے ایک منٹ میں دشمن کے پانچ جہاز گرا کر دنیا میں تاریخ رقم کردی اس طرح پاکستان بحریہ کی آبدوز غازی نے دشمن کے جہازوں کو بندرگاہ تک محدود کر دیا اور پاکستان نیوی کے جہازوں نے ہندوستان کے ریڈار اسٹیشن کو صرف دو منٹ میں راکھ ڈھیر بنا دیا اس جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے آفیسرز اور جوانوں نے جو قربانیاں دیں ہمارے لئے مشعل راہ ہے اس موقع پر سیکنڈ آئیر کے طالب علم عمیر سرفراز گجر اور کلاس دہم کے طالب علم حافظ اسامہ نے اپنی مسلح افواج کو خراج عقیدت پیش کیا اس تقریب میں اساتذہ کرام رانا رضوان وانی عمران بلوچ طارق نوید گجر، توقیرعباس اور ممحمد فیضان نے تقریب میں خصوصی اظہار خیال کیا۔