سنی تحریک شہید قائدین کے نقش قدم پر گامزن ہے ،قائد کے مشن کو تکمیل تک پہنچائینگے، بلال عباس قادری

بانی وقائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری نے حق وسچ کا پرچم بلند رکھا ،اسلام وملک دشمن قوتوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار تھے ،کنوینرمرکزی نگراں کمیٹی

جمعہ 8 ستمبر 2023 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2023ء) پاکستان سنی تحریک مرکزی نگراں کمیٹی کنوینر صاحبزادہ بلال عباس قادری وارکان نے کہا ہے کہ بانی وقائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری نے حق وسچ کا پرچم بلند رکھا اسلام وملک دشمن قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار تھے ،مرکز اہلسنت پر عظیم الشان یوم رضا و عرس شہید محمد سلیم قادری 9ستمبر بروزہفتہ کو بعد نماز عشا منعقد ہوگی،کارکنان یوم رضا وعرس بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری تقریب میں بھرپور شرکت کریں ،ملک میں انتہاپسندی ودہشتگردی کے خاتمے کیلئے فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا،مذہبی فرقہ واریت اور انتشار کو روکنے کیلئے ان چہروں کو بے نقاب کیا جو خودساختہ مذہب کے نام پر ملک کو کمزور کررہے تھے ،شہید محمد سلیم قادری دہشتگردی کے خاتمے اور ملک کی سلامتی کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کرتے رہے ،دہشتگردوں نے بلدیہ ٹائون میں نماز جمعہ پڑھانے کیلئے جاتے ہوئے گھات لگا کرمحمد سلیم قادری اور ان کے رفقا کو شہید کردیا ،پاکستان سنی تحریک اپنے شہید قائدین کے نقش قدم پر گامزن ہے ،آپریشن راہ نجات ،آپریشن ضرب عضب ،آپریشن ردالفساد کی بھرپور حمایت کی اور عوام میں شعور اجاگر کیا کہ دہشتگرد ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیںاوران کے مکروہ چہروں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا ،شہید سلیم قادری کی جرات وبہادی اور عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہا مرکز اہلسنت پر کارکنان سے ملاقات میں کیا ،مرکزی نگراں کمیٹی کا کہنا تھا کہ کارکنان تنظیمی کاموں کو فروغ دیں اور اہلسنت کی ترقی اور کھوئے ہوئے تشخص کی بحالی کیلئے کام کریں،مرکز اہلسنت سے رابطے میں رہیں انشا اللہ مسلک حق اہلسنت کی ترقی کیلئے قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کام کرینگے ۔