’جب وی میٹ 2‘‘ میں بھی کرینہ کپور اور شاہد کپور کو ہی کاسٹ کیا جائے گا

جمعرات 21 ستمبر 2023 22:39

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2023ء) بالی ووڈ کی سابقہ مقبول ترین جوڑی کرینہ کپور اور شاہد کپور ایک بار پھر بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سال 2007 میں ریلیز ہونیوالی فلم ’’جب وی میٹ‘‘ کو آج بھی مقبولیت حاصل ہے اور اسی وجہ سے اس فلم کے سیکوئیل کی خبروں نے زور پکڑ لیا ہے۔

(جاری ہے)

کامیڈی سے بھرپور فلم ’’جب وی میٹ‘‘ کے مداح ایک بار پھر مقبول ترین جوڑی کرینہ کپور اور شاہد کپور کو سکرین پر ساتھ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’جب وی میٹ 2‘‘بنانے کی تیاریاں جاری ہیں اور سیکوئیل کے ہدایت کار بھی امتیاز علی ہوں گے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اس فلم کے سیکوئیل کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ’ ’جب وی میٹ 2‘‘ میں بھی کرینہ کپور اور شاہد کپور کو ہی کاسٹ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :