عادل درانی نے بگ باس میں انٹری کیلئے مجھ سے شادی کی: راکھی ساونت

جمعرات 21 ستمبر 2023 22:43

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2023ء) ) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے مداحوں کو بتادیا کہ عادل درانی نے ان سے شادی کیوں کی تھی۔ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت اکثر سوشل میڈیا پر اپنے سابق شوہر عادل درانی سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کرتی نظرآتی ہیں۔

(جاری ہے)

اب راکھی نے سوشل میڈیا پر اپنے سابق شوہر عادل درانی کے ساتھ کی گئی گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں عادل راکھی سے بگ باس میں انٹری اور گانے میں کام کرنے کے لیے درخواست کررہے ہیں۔

راکھی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں جانتی تھی کہ عادل نے صرف بگ باس میں انٹری اور شہرت پانے کے لیے میرا استعمال کیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ عادل نے انہیں دھوکا دیا ہے لیکن وہ اب بھی دینِ اسلام کی پیروی کررہی ہیں۔راکھی کی اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا اور اداکارہ کو ان کا یہ ڈرامہ بند کرنے کا مشورہ بھی دیا۔