کیریئرکی ابتدا میں اقربا پروری سے متعلق سوالات کا سامنا کیا، عالیہ بھٹ

جمعہ 22 ستمبر 2023 22:12

کیریئرکی ابتدا میں اقربا پروری سے متعلق سوالات کا سامنا کیا، عالیہ ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2023ء) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ اپنے کیریئر کی ابتدا میں انہوں نے کئی مرتبہ اقربا پروری سے متعلق سوالات کا سامنا کیا۔ غیر ملکی میڈیا سے انٹرویو کے دوران عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ جب فلموں میں آئی تو خود کو حاصل آسائشوں سے متعلق جانتی تھی۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ میں جانتی تھی کہ میرا خاندان فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتا ہے لہٰذا میں قدرتی طور پر اس جانب مائل تھی، لیکن میرے والد نے مجھے کبھی یہ نہیں کہا تھا کہ جب تم ایک دن اداکاری کرنا چاہو گی تو میں تمہیں فلم دوں گا۔

اقربا پروری پر بات کرتے ہوئے خوبرو اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب کوئی مجھ سے اس پر سوال کیا کرتا تھا تو میرا ردِ عمل انتہائی دفاعی ہوا کرتا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ میں سوچتی تھی کہ میں اتنی محنت کرتی ہوں تو پھر مجھ سے یہ سوالات کیوں انہوں نے کہا ک وقت گزرنے کے ساتھ آپکو احساس ہوجاتا ہے کہ زندگی میں بہت محنت کرنا پڑتی ہے۔

متعلقہ عنوان :