سندھ ہائی کورٹ : قدیمی گوٹھوں پر مبینہ قبضے کیخلاف درخواست پر چیف سیکریٹری سمیت دیگر کو نوٹس جاری

جمعہ 22 ستمبر 2023 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2023ء) سندھ ہائی کورٹ نے قدیمی گوٹھوں پر مبینہ قبضے کیخلاف درخواست پر چیف سیکریٹری، سیکریٹری لینڈ، آئی جی سندھ و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ سندھ کے قدیمی گوٹھوں پر مبینہ قبضے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل فدا حسین قریشی ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ریڑھی گوٹھ، چشمہ گوٹھ، لٹھ بستی، ابرہیم حیدری میں پلاٹنگ ہو رہی ہے۔

گوٹھوں کی تین سو ایکڑ زمین سرکاری زمین پر نجی ہاسنگ اسکیم بن رہی ہے۔ قدیمی رہائشیوں کا راستہ تک بند کیا جا رہا ہے۔ بلڈرز وہاں نور فاطمہ سٹی 2 نامی اسکیم بنا رہے ہیں۔ عدالت نے چیف سیکریٹری، سیکریٹری لینڈ، آئی جی سندھ و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔