پشتو اداکارہ نوری خان نے اپنی بہترین پرفارمنس پر 2023ء کا ایوارڈ اپنے نام کردیا

جمعہ 22 ستمبر 2023 23:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2023ء) خیبر پختونخوا کی صف اول کی ماڈل اور اداکارہ نوری خان نے اپنی بہترین پرفارمنس پر 2023کا ایوارڈ اپنے نام کردیا تفصیلات کے مطابق صف اول کی اداکارہ اور ماڈل نوری خان جو اس وقت پشتو اور اردو کے مختلف پراجیکٹس میں کام کررہی ہیں انھیں مشہور ثقافتی تنظیم مایا ایچ ڈی پلس انٹر ٹینمنٹ کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں گزشتہ پانچ سالوں سے شوبز انٹر ٹینمنٹ سے وابستہ ہوں اور ان پانچ سالوں میں اب تک کئی ہائی پروفائل پراجیکٹ میں کام کر چکی ہوں جس پر اندروں ملک اور بیرون ملک سے مجھے زبردست پزیرائی ملی ہیں اس وقت سوشل میڈیا ،ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر لاکھوں فینز موجود ہیں انھوں نے کہا کہ میں اس وقت خیبر پختونخوا کے نامی گرامی ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کر رہی ہوں جب کہ اس کے علاوہ فلم ڈائریکٹر شاہد عثمان کی جلد ریلز ہونے والی پشتو فلم ( جانان) میں ایک اہم رول پرفارم کر رہی ہوں انھوں نے کہا کہ پشتو فلم جانان کہانی اور ڈائریکشن کے اعتبار سے رواں سال کی ایک بڑی اور منفرد پشتو فلم ثابت ہوگی کیونکہ شاہد عثمان نے فلم کے ہر فریم پر خوب محنت کی ہی

متعلقہ عنوان :