ضلع کے 44 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی رواں ماہ مجموعی طورپر 16326 انسپکشنز،14 لاکھ11 ہزار 500 روپے جرمانے عائد

جمعہ 22 ستمبر 2023 23:12

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2023ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر ضلع کے 44 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے رواں ماہ کے دوران مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالہ سے بازاروں، مارکیٹوں اور دیگر پبلک مقامات پر مجموعی طور 16326 انسپکشنز کیں، اس دوران 957 مہنگائی کے مرتکب دکانداروں کو خلاف ورزی کرنے پر مجموعی طور پر 14 لاکھ11 ہزار 500 روپے کے موقع پر جرمانے عائد کئے گئے، 24 دکانوں کو سیل کیا گیاجبکہ11 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی اور 61 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع بھر میں پر مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں انجام دیں، اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں سے زائد میں فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ذاتی طور پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :