ج*فیسکو ٹیم پر حملہ ، انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت پہلا مقدمہ درج

جمعہ 22 ستمبر 2023 19:25

D فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2023ء) فیسکو ٹیم پر حملہ پر فیسکو ریجن میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت پہلا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔بجلی چوری پکڑنے پر 6مسلح افراد نے ایکسئین کمالیہ کے دفتر پر دھاوا بول دیا ۔دفتر میں توڑپھوڑ کی اور عملہ سے گالم کلوچ کرتے ہوئے سرکاری فائلیں پھاڑدیں ،اسلحہ لہراتے رہے ۔پولیس کے آنے پر فرارہوگئے۔

پولیس تھانہ صدر کمالیہ نے کارسرکارمیںمداخلت ، دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے ۔واقعات کے مطابق سٹی سب ڈویژن کمالیہ کی ٹیم نے وہاب والی پلی پر ایک شخص مظہر اقبال ولد شمشیرکی بجلی چوری پکڑی تھی اور اس کا میٹر اتارلیاگیا تھا ۔جس کی رنجش پر مظہر اقبال کے بھانجوں خالد عمران،عابد عمران اور ان کے ساتھی مدثر اور تین نامعلوم مسلح افرادنے ایکسئین فیسکو کمالیہ ڈویژن کے دفتر پر حملہ کیا۔

(جاری ہے)

وقوعہ کے وقت ایگزیکٹو انجینئر فضل عباس شاہ،ایس ڈی او سٹی کمالیہ ذوالفقار علی کاٹھیا ،ایس ڈی او رورل سب ڈویژن کمالیہ محمد عمران،لائن سپرنٹنڈنٹ اسحاق اور کمپیوٹر آپریٹر تنویر حسین میٹنگ کے سلسلہ میں دفترمیں موجود تھے ۔مذکورہ افراد نے دفتر میں داخل ہوکر دھمکیاں دیں،گالیاں دیتے ہوئے توڑ پھوڑ کی ،فائلیں پھاڑ دیں اور اسلحہ لہرایا ۔پولیس کو کال کرنے پر ملزمان کار میں بیٹھ کر فرار ہوگئے ۔پولیس تھانہ صدر کمالیہ نے دہشت گردی کی دفعات،کارسرکارمیں مداخلت ،دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیاہی